تحریک انصاف نے شعیب شاہین کو قائم مقام سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا
07-24-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے شعیب شاہین کو قائم مقام سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا۔
پی ٹی آئی کے مطابق تیمور جھگڑا، علی محمد خان، شیخ وقاص اکرم اور نعیم پنجوتھہ قائم مقام سیکرٹری اطلاعات کی معاونت کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی رہائی تک شعیب شاہین بطور قائم مقام ذمہ داریاں نبھائیں گے۔