وزن کم کرنے والی دوا کو اہم بیماری کے علاج کیلئے استعمال کی منظوری مل گئی

07-24-2024

(ویب ڈیسک) وزن میں کمی کیلئے معروف دوا Wegovy کو امراض قلب کے علاج میں بھی استعمال کیلئے منظور کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ اس دوا سے زیادہ وزن والے لوگوں میں دل کے سنگین مسائل کے خطرے کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ویگووی میں سیماگلوٹائیڈ نامی کیمیکل ہوتا ہے جو 26 سے اوپر کے باڈی ماس انڈیکس (BMI) والے لوگوں کا وزن کم  کرنے میں معاون ہے۔ اور اب یہ موٹاپے کے کیلئے مخصوص کی گئی ایسی پہلی دوا بن گئی ہے جو دل کے دورے اور فالج کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی استعمال کی جائے گی ،ماہرین کی جانب سے 17 ہزارافراد پر کیے گئے ٹرائل  میں  دکھایا گیا کہ پانچ سال تک ہفتہ وار سیمگلوٹائڈ انجیکشن سے قلبی امراض میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔ماہرین  نے مزید کہا کہ یہ علاج دل کی بیماری اور فالج کو روکنے اور ساتھ ساتھ موٹاپے کے سنگین نتائج سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔