منال خان نے اپنے بیٹے کا انسٹاگرام پر اکاونٹ بنا دیا،اداکارہ کے بیٹی کی سوشل میڈیا پر انٹری
07-24-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کے بیٹے حسن اکرام کا بھی سوشل میڈیا پر اپنا ذاتی اکاؤنٹ بن گیا۔
بیٹے کی پیدائش کے بعد اداکاری کی دُنیا سے عارضی طور پر وقفہ لینے والی اداکارہ منال خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کیونکہ یہ گھر بیٹھے پیسے کمانے کا بہترین ذریعہ ہے۔جن لوگوں کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے،اُنہیں بڑے بڑے برانڈز کی جانب سے تشہیری مہم کا کام دیا جاتا ہے اور اس کے بدلے بھاری معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔ منال خان نے بھی جدید دور کے ساتھ قدم ملاتے ہوئے اپنے 8 ماہ کے بیٹے حسن اکرام کا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل بنا دیا ہے۔حسن اکرام کے نام سے بنائے گئے انسٹاگرام ہینڈل پر ابھی صرف ایک ہی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں اداکارہ کے بیٹے کا چہرہ واضح نظر نہیں آرہا۔ ایک روز قبل بنائے گئے اس ہینڈل پر چند ہی گھنٹوں میں فالوورز کی تعداد دو ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ منال خان کے بیٹے نے صرف اپنے والدین کو فالو کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ منال خان نے ستمبر 2021 میں اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ گزشتہ سال نومبر میں اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔