لاہور میں ڈینگی کنٹرول حکمت عملی مزید بہتر، ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی مکمل

07-24-2024

(لاہور نیوز) لاہور میں ڈینگی کنٹرول حکمت عملی میں مزید بہتری آ گئی، ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی مکمل کر لی گئی۔

ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کی مدد سے 22 ہائی رسک یونین کونسلز کی نشاندہی کر لی گئی، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب حسن نے ہائی رسک ایریا کی نشاندہی کی۔ گزشتہ برس کل 272 یونین کونسلز میں سے 50 فی صد ڈینگی کیس 22 ہائی رسک یوسیز سے رپورٹ ہوئے، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ہائی رسک علاقوں میں سرویلنس بڑھا دی۔ اس حوالے سے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے علامہ اقبال میں 8، عزیز بھٹی میں 5، کینٹ 9، ڈی جی بی ٹی میں 4 ہائی رسک یو سیز ہیں، گلبرگ میں 12، نشر میں 10، واہگہ میں ایک ہائی رسک یونین کونسل ہے۔ انہوں نے کہا ہائی رسک 22 یونین کونسلز میں 455 ٹیمیں، باقی 250 یوسیز میں 1529 ٹیمیں متحرک ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر بھر میں 49235 ہاٹ سپاٹس چیک، 1759 لاروا، 127 مقدمات درج کئے گئے، ہائی رسک یوسیز میں 573 لاروا، 68 مقدمات درج ہوئے۔ ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا ہائی رسک یوسیز میں چوبیس گھنٹوں میں 15943 ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا، میسر وسائل کی مدد سے ہی ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانا ہو گا، ڈینگی پر قابو پانے کے لئے دیٹا، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کو بہترین طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔