تحریک انصاف کا بھوک ہڑتالی کیمپ، خاتون کارکن نے کامیڈین طاہر انجم کو پیٹ ڈالا
07-24-2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک خاتون کارکن نے کامیڈین طاہر انجم کو پیٹ ڈالا اور کپڑے بھی پھاڑ ڈالے۔
خاتون کارکن انیلہ نے الزام عائد کیا کہ طاہر انجم بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلاتا ہے، طاہر انجم اس وقت بھی دھرنے کی فوٹیج بنا رہا تھا۔