پنجاب بھر کے سرکاری کامرس کالجز کو ختم کرنے کا فیصلہ
07-24-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نےسرکاری کامرس کالجزکو ختم کرنےکافیصلہ کرلیا،ان کالجز کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کالجز میں تبدیل کردیا جائے گا۔
محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نے منصوبے پرکام شروع کردیا،صوبہ کے تمام 85 کامرس کالجزکو آئی ٹی کالجزکا درجہ دیا جائے گا۔ ذرائع محکمہ ہائرایجوکیشن کا کہنا ہےکہ فیصلہ کامرس کے مضمون میں طلبا کا رجحان کم ہونے پر کیا گیا،ہر کامرس کالج میں طلبا کی تعداد سو سےکم ہے،کامرس کےایک طالب علم پرحکومت کا3لاکھ تک خرچہ آرہا ہے۔ آئی ٹی کالجزمیں تبدیل کرکےایکسپرٹس کو بھرتی کیا جائے گا،کالجزمیں آئی ٹی کا کاروبارکرنے والےنوجوانوں کیلئے“کو ورکنگ”دفاترقائم ہوں گے،آئی ٹی کالجزمیں ای لائبریریزکا قیام کیا جائے گا،محکمہ ہائر ایجوکیشن کےمطابق آئندہ دس روز میں منصوبے پرکام کا آغاز ہوجائے گا۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا ہے کہ فیصلہ دنیا بھرکے ممالک کے ساتھ آئی ٹی انڈسٹری میں مقابلے کیلئےکیا، منصوبے کی فوری تکمیل کیلئےآئی ٹی کالجزتبدیل کرنےکا فیصلہ کیا۔