مایا علی کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

07-24-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنےآفیشل اکاؤنٹ سے اپنی چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس نے فیشن کی دنیا میں دھاک بٹھا دی۔ مذکورہ تصاویر اور ویڈیو میں اداکارہ نے میرون رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جبکہ بالوں کو خوبصورتی کے ساتھ باندھا ہوا ہے، جوڑے پر بھاری کام لباس کے مزید دیدہ زیب بنا رہا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر بھاری جیولری کا بھی استعمال کیا جبکہ گہرے میک اپ میں نازک ادائیں مایا کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔ تصاویر اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی جبکہ فیشن کی دنیا میں بھی اداکارہ کی اداؤں اور دیدہ زیب لباس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں، پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت کی برسات کی جارہی ہے۔