عروہ اور شہریار کے رومانوی انداز کے سوشل میڈیا پر چرچے

07-24-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین کے ساتھی اداکار شہریار منور کے ساتھ رومانوی انداز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔

حال ہی میں اداکارہ عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنےآفیشل اکاؤنٹ سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ رومانوی ویڈیو استاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے کی شوٹنگ کی ہے۔ گانے کی اس ویڈیو میں عروہ اور شہریار کی کیمسٹری چار چاند لگاتی دکھائی دے گی۔ پوسٹ کے کیپشن میں عروہ نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "شدید گرمی میں، اندرون پنجاب شوٹنگ کرنا کوئی آسان کام نہیں"۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانیوالی ویڈیو پر دونوں فنکاروں کے رومانوی انداز نے گانے کی ریلیز سے قبل ہی اسے ہٹ بنا دیا۔