نارتھ امریکن سکریبل چیمپئن شپ: پاکستانی شہری وسیم کھتری نے فائنل میں جگہ بنا لی
07-24-2024
(لاہور نیوز) پاکستانی کا انگریزی میں انگریزوں سے مقابلہ وسیم کھتری نے نارتھ امریکن سکریبل چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
وسیم نے مہارت کے ساتھ کھیلتے ہوئے مسلسل چھ مقابلے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی ، ایونٹ میں سابق عالمی چیمپئن، عالمی یوتھ چیمپئن، شمالی امریکہ کے چیمپئن، برطانوی چیمپئن اور کینیڈین چیمپئن شامل ہیں۔ واضح رہے بیسٹ آف فائیو کا فائنل وسیم کھتری اور یو ایس اے کے جوشوا کاسٹیلانو کے درمیان کھیلا جائے گا۔