پنجاب حکومت نجی شعبےکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے: مریم نواز

07-24-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے جے سیون  گروپ کے چیئرمین مقبول حسین اعوان نے ملاقات کی  جس کے دوران  صوبے میں بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتر ی کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں اربن ڈویلپمنٹ، سستی رہائشوں کے منصوبوں سمیت کئی اہم شعبوں پر گفت وشنید کی گئی۔ چیئرمین جے سیون گروپ مقبول حسین اعوان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے عوامی خدمت کےویژن کو سراہا  جبکہ مریم نواز نے صوبے کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ مقبول حسین اعوان نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ شراکت داری کے خواہاں ہیں۔