بس میں بچی کو ہراساں کرنیوالا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا

07-24-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بس میں بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا۔

ترجمان پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق ملزم دوران سفر کم سن بچی کو مسلسل ہراساں کرتا رہا،  ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں بس میں ہراسگی کی شکایت موصول ہوئی، خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کو متعلقہ بس کی لوکیشن بتائی۔ ترجمان نے بتایا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس کو بس کے اگلے سٹاپ پر بھیج دیا،  بس کے سٹاپ پر پہنچتے ہی خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سیف سٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔