ایف آئی اے میں 15 افسران کی ترقی
07-24-2024
(ویب ڈیسک) ایف آئی اے کے 15 افسران کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی مل گئی ۔
ایف آئی اے کے 15 افسران کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقیاں مل گئیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے سے افسران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر پروموٹ کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سے ایڈیشنل ڈائریکٹر بننے والوں میں سید علی امام ، محمد طاہر تنویر ، عائشہ آغا شامل ہیں ۔ اسی طرح کاشف مصطفیٰ ، خرم سعید ، عامر نواز، سعید احمد میمن، افتخار احمد ، لیاقت علی کو بھی گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے افسران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج فوری سنبھالنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔