پی ٹی آئی لاہور کے صدر اصغر گجر گرفتار، مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے

07-24-2024

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنماؤں کی دوبارہ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ صدر پی ٹی آئی لاہور چوہدری اصغر گجر گرفتار جبکہ سیکرٹری جنرل حافظ ذیشان رشید کی گرفتاری کیلئے پولیس نے انکی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا۔

گزشتہ رات 3 بجے صدر پی ٹی آئی لاہور اصغر گجر کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا۔ اہل خانہ کے مطابق پولیس نے گھر میں داخل ہوکر صدر پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا اور توڑ پھوڑ کی۔ لاہور پولیس نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان رشید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ پولیس حافظ ذیشان رشید کے گھر پہنچی لیکن حافظ ذیشان رشید گھر پرنہ ملے۔