بجلی کا بل زیادہ آنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

07-24-2024

(ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں پرنس روڈ پر بجلی کا بل زیادہ آنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بجلی کا بل زیادہ آنے پر دو بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ دیا۔ چھوٹا بھائی عمر فاروق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ بڑا بھائی مرتضیٰ موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔