آئی سی سی لیول ٹو ٹیوٹرز ٹریننگ کورس 24 جولائی سے مالدیپ میں ہو گا

07-23-2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی لیول ٹو ٹیوٹرز ٹریننگ کورس 24 جولائی سے مالدیپ میں شروع ہو گا۔

کورس میں پاکستان کی نمائندگی جنرل مینجر اکیڈمیز ڈاکٹر عمران عباس کریں گے، یہ کورس آئی سی سی کے تعلیمی اور ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔ 29 اور 30 جولائی کو مالدیپ میں آئی سی سی کی ہائی پرفارمنس ورکشاپ کا انعقاد بھی ہو گا، ورکشاپ میں وہاب ریاض اور شاہد انور شرکت کریں گے۔