آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا: حافظ نعیم الرحمان
07-23-2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 26 جولائی کا اسلام آباد میں دھرنا پرامن ہو گا، احتجاج ہمارا آئینی، جمہوری اور سیاسی حق ہے، پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام اپنے حق کے لئے نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پابندی مسائل کا حل نہیں، ادارے آئین پر عملدرآمد کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا، نوجوانوں کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا، ہمیں یہاں پوری عزت سے رہنا ہے۔