شہر میں بجلی کے لٹکتے تار لوگوں کیلئے مسلسل خطرہ

07-23-2024

(لاہور نیوز) شہر میں بجلی کے لٹکتے تار لوگوں کیلئے مسلسل خطرے کا باعث بن گئے۔

شہر میں بجلی کے لٹکتے تار صارفین کے سروں پر خطرہ بن کر منڈلانے لگے، لیسکو حکام نے متعدد بار ہیزرڈ فری سٹی منصوبے پر کام شروع کرایا مگر جابجا بجلی کے لٹکتے تاروں کو صاف نہ کیا جا سکا، موسم برسات میں لٹکتے تاروں سے کرنٹ لگنے پر  کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں مگر لیسکو حکام کو ہوش نہ آیا۔ میکلو روڈ، منٹگمری روڈ، رائل پارک، شیشہ مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کے لٹکتے تاروں کے جال اہل علاقہ کیلئے وبال جان کی صورت اختیار کر گئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ لیسکو حکام کو متعدد بار شکایات کر چکے ہیں مگر ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ شہریوں نے لیسکو چیف سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے لٹکتے تاروں سے لوگوں کو نجات دلانے کیلئے ہیزرڈ فری سٹی منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔