وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

07-23-2024

(لاہور نیوز) وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تمام سیکشنز بارے بریفنگ دی۔

میاں مرغوب احمد کا آفس پہنچنے پر ایل ڈی اے ورکرز یونین نے استقبال کیا، میاں مرغوب احمد نے ایل ڈی اے افسران سے تعارفی میٹنگ کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے پر لوگوں کا اعتماد بحال کرائیں گے، شہر کی پائیدار ترقی اور شہریوں کی سہولت کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ میاں مرغوب احمد نے کہا شہریوں کو ریلیف دینے اور نظام کو آسان بنانے کے لئے کام کریں گے۔ اس موقع پر میاں منیر، میاں اسلم سلیم، سید نافع شاہ، اعجاز حفیظ، سید ندیم الحسن شاہ اور محمد عامر بھی ہمراہ تھے۔