عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی
07-23-2024
(لاہور نیوز) بین الاقوامی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہو گئی۔
ملک کی مختلف صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں 10 گرام سونا 429 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے کا ہو گیا۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہو کر 2391 ڈالر فی اونس ہے۔