پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 448 پوائنٹس اضافہ

07-23-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 448 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 78 ہزار 987 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں بڑی کمی سے ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آ گیا تھا۔