ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے دی
07-23-2024
(لاہور نیوز) ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قومی ویمنز ٹیم نے 104 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں حاصل کیا، گل فیروزہ نے 62 اور منیبہ علی نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 103 رنز بنائے، تیرتھا ستیش 40 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سعدیہ اقبال، نشرا سندھو اور طوبیٰ حسن نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔