اپوزیشن کا پنجاب میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ
07-23-2024
(لاہور نیوز) اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ بھوک ہڑتالی کیمپ کل سے پنجاب اسمبلی کے باہر لگایا جائے گا، کیمپ کل دوپہر 3بجے سے شام 7 بجے تک لگایا جائے گا۔ ملک احمد بھچر نے مزید کہا کہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی گرفتاریوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ہوگا۔