9مئی مقدمات: عمرایوب سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

07-23-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب  سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ عدالت نے مقدمات میں نامزد اسد عمر اورعمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 28 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 31 جولائی جبکہ تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں 13 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور  تھانہ سرور روڈ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔