ویمن ایشیا کپ: پاکستان کا آج یواے ای سے جوڑ پڑے گا
07-23-2024
(ویب ڈیسک) ویمن ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان آج جوڑ پڑے گا۔
دونوں ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے دمبولا کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی ویمن ٹیم کی قیادت ندا ڈار کریں گی جبکہ یو اے ای کی کمان ایشا اوزا کے ہاتھوں میں ہوگی۔ قومی ویمن کرکٹرز کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے میچ بہت اہم ہے ، ہم اچھی کارکردگی سے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ گروپ میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔