اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی امین الحق کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

07-22-2024

(لاہور نیوز) اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ملزم امین الحق کو سی ٹی ڈی نے عدالت میں پیش کر دیا۔

امین الحق کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کی عدالت میں پیش کیا گیا، سی ٹی ڈی نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کی استدعا کی، عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ امین الحق کو گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا، امین الحق افغانستان کا شہری اور تعلق القاعدہ سے ہے، امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔