روپیہ پسپائی کا شکار، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

07-22-2024

(لاہورنیوز) روپے کی قدر میں کمی کے باعث انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔