جی ایچ کیو کے سامنے کارکنوں کو احتجاج کی کال دی تھی: عمران خان کا اعتراف
07-22-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ گرفتاری سے قبل کارکنوں کو جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دی تھی۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق، پنجاب اور کے پی میں اپنے ممبران پارلیمنٹ کو بھوک ہڑتال کرنے کا کہوں گا، نو مئی کے مقدمات میں بھی میرے خلاف وعدہ معاف گواہ تیار کئے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کئے، آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہیں، بنوں واقعہ پر جوڈیشل کمیشن قائم کر کے حقائق کا تعین کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کے بہت برے حالات ہیں، میں نے کوئی غلطی نہیں کی، میں کسی سے معافی نہیں مانگوں گا۔