وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، پی ٹی آئی پر پابندی کا قوی امکان

07-22-2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری لی جائے گی۔ کابینہ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔