نیا توشہ خانہ ریفرنس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

07-22-2024

(ویب ڈیسک) نئے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی۔

احتساب عدالت میں نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے  نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی  کا مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع مانگی تھی۔ نیب نے ملزمان سے اڈیالہ جیل میں کی گئی تفتیش کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ، ملزمان کو دوبارہ 29 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔