پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا

07-22-2024

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں کمی سے ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1578 پوائنٹس کی بڑی کمی سے 100 انڈیکس 78 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھا گیا، تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر 1722 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزار 116 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔