تعلیمی بورڈ کی نجی سکولوں کے ساتھ الحاق کی مدت دو سال کرنے کی ہدایت

07-22-2024

(لاہور نیوز) نجی سکولوں کی رجسٹریشن ایک سال کی بجائے دو سال کے لئے ہو گی۔

تعلیمی بورڈ نے نجی سکولوں کے الحاق کو دو سال کرنے کی ہدایت کر دی، موجودہ قانون کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کو ہر سال تجدید کروانی پڑتی ہے۔ نجی اداروں کی جانب سے عرصہ دراز سے مطالبہ کیا گیا تھا کے الحاق کو دو سال کیا جائے، لاہور ڈویژن میں بورڈ سے الحاق اداروں کی تعداد ہزاروں میں ہے، جلد اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔