لاہور میں گنجان آباد جیلوں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

07-22-2024

(لاہور نیوز) لاہور میں گنجان آباد جیلوں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، نئی ڈسٹرکٹ جیل لاہور کے لئے پنجاب حکومت نے فنڈز کی منظوری نہیں دی۔

محکمہ جیل خانہ جات نے نئی ڈسٹرکٹ جیل کے لئے 10 کروڑ روپے ٹوکن منی کی ڈیمانڈ بھجوائی تھی، پنجاب حکومت نے فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر سمری مسترد کر دی۔ نئی ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں 10 ہزار قیدیوں کے لئے بنائی جانی تھی، لاہور کی دونوں جیلیں کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل میں دوگنا زائد قیدی بند ہیں، موسم گرما کے ایام میں قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔