مردم شماری کرنے والے اساتذہ کو تاحال معاوضہ نہ ملا

07-22-2024

(لاہور نیوز) مردم شماری ہوئے ڈیڑھ سال ہو گئے مگر اساتذہ کو تاحال معاوضہ نہ ملا۔

چار ہزار اساتذہ معاوضوں کے منتظر ہیں، اساتذہ کا کہنا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معاوضہ نہیں دیا جا رہا، 25 ہزار روپے واجبات باقی ہیں، ڈیڑھ سال سے ضلعی انتظامیہ سے واجبات مانگ رہے ہیں۔ ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر کاشف شہزاد کا کہنا ہے 25 جولائی کو سرکاری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاج ہو گا۔