شہر کا موسم آج ابر آلود رہے گا، رات میں بارش کا امکان
07-22-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کا موسم آج ابر آلود رہے گا، رات میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر میں آسمان پر بادل موجود رہیں گے، دن کے وقت کہیں کہیں بوندا باندی متوقع ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا،حبس کی کیفیت سے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک رہے گا، وقفے وقفے سے ہوا چلتی رہے گی، شہر کا ابر آلود موسم چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے، لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 170 تک ہے۔