پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب، اپوزیشن بھرپور احتجاج کرے گی
07-22-2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے، سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں امن و عامہ کی صورتحال اور مہنگائی کو ایجنڈے میں رکھا گیا ہے۔ اپوزیشن کے 11 ارکان کی معطلی کے بعد پنجاب اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہو گا، آج ہونے والے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کی حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن اراکین کی معطلی کیخلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، اپوزیشن کے 11 معطل ارکان بھی احتجاج میں شریک ہوں گے۔