پولیس نے 4 گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا

07-21-2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں شاد باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3سگے بھائیوں سمیت 4 بچوں کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق 4 بچے گھر سے نکلے اور لاپتہ ہو گئے تھے جس پر والدین گمشدگی کی اطلاع کیلئے تھانہ شاد باغ پہنچ گئے۔ ایس ایچ او شاد باغ نے والدین کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا اور ٹیم کے ہمراہ بچوں کی تلاش  شروع کردی۔ چند گھنٹوں کے کاوش سے بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا گیا، بچوں کی تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں ،جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی گئی۔ بچوں میں 6سالہ صفدر ،4سالہ فضل عباس ،اڑھائی سالہ علی جبار،3سالہ ارحم شامل ہیں۔