چوہنگ پولیس کی کارروائی ،4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

07-21-2024

(ویب ڈیسک) لاہورمیں چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

ملزمان  کے قبضہ سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا 10 تولہ سونا، 5 موبائل سمیت 3پسٹل ،گولیاں اور 50لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان لوگوں کے گھروں میں گھس کر واردات کرتے تھے ۔ملزمان میں گینگ سرغنہ عمران عرف مانی ،ہیرا شہزاد،احسان اور حسنین شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج  کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے دیا گیا ہے۔