چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارت کے نہ آنے سے کرکٹ ختم نہیں ہوگی: حسن علی

07-21-2024

(ویب ڈیسک) فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔

مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی شرکت سے قطع نظر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا چاہیے، اگر ہم وہاں سکیورٹی خدشات کے باوجود کھیلنے جاسکتے ہیں تو وہ بھی آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور بی سی سی آئی کو ہٹا کر دیکھیں تو انکے پلیئرز بھی پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں تاہم فیصلہ اور پالیسیوں کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔ حسن علی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگی، اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے، اس کے نہ آنے سے کرکٹ ختم نہیں ہوگی البتہ اس کے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی ہیں۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کررہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان دورے کی اجازت نہیں دے رہی، اس لیے ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کروایا جائے۔