پاکستان کی ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی

07-21-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

ہیوسٹن میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 2-0  سے ہرایا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ نواز اور حمزہ خان نے کامیابی حاصل کی۔ عبداللہ نواز نے حیدر نقوی کو 4-11، 4-11 اور 4-11 سے ہرایا جبکہ حمزہ خان نے تھامس اسکواٹ کو 4-11، 2-11، 2-11 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔