جانز کریک اوپن سکواش میں پاکستانی کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے

07-21-2024

(ویب ڈیسک) امریکا میں جاری جانز کریک اوپن سکواش میں دونوں پاکستانی کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے ۔

جارجیا میں 12 ہزار ڈالر انعامی رقم والے ایونٹ کا فائنل آل پاکستان معرکہ ہوگا۔ پاکستان کے عاصم خان اور اشعب عرفان نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ عاصم خان نے سیمی فائنل میں نائیجیریا کے ایڈیگو کے کو 3-2  سے ہرایا۔ ان  کی جیت کا سکور 11-8، 6-11، 5-11، 11-5 اور 9-11 رہا۔ اشعب عرفان نے امریکا کے نکولز اسپیزری کو 3-0  سے ہرایا۔ ان کی جیت کا سکور 9-11، 8-11 اور 6-11 رہا۔