چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سری لنکا پہنچ گئے

07-21-2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سری لنکا پہنچ گئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج 21 اور 22 جولائی کو کولمبو میں آئی سی سی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ آئی سی سی میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، پی سی بی اور آئی سی سی نے بجٹ فائنل کیا ہے۔ واضح رہے کہ محسن نقوی کی آئی سی سی میٹنگ کی سائیڈ لائن پر کئی بورڈ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔