آئی پی پیز کی اکثریت کے مالکان حکومت میں، عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان
07-20-2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کی اکثریت کے مالکان حکومت میں اور عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدے کئے، حکمران اشرافیہ غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر دولت باہر بھیجتی ہے، گزشتہ تین ماہ میں آئی پی پیز کو 450 ارب دیئے گئے، متعدد آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے پر 10 ارب ماہانہ ادا کئے جاتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ اور معاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں، آئی پی پیز سے اندھے معاہدوں کی قیمت عوام چکا رہے ہیں، ہر یونٹ پر 18 روپے کیپسٹی چارجز کی مد میں شامل کئے جاتے ہیں۔