کامرس کالجز کو ضم کرنے کا اعلان واپس، نئے داخلوں سے روک دیا گیا

07-20-2024

(لاہور نیوز) کامرس کے طلبہ کو نئی پریشانی کا سامنا ہو گیا، کامرس کالجز کو ضم کرنے کا اعلان واپس ہو گیا مگر نئے داخلوں سے روک دیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کامرس کالجز کو غیر اعلانیہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں 46 کامرس کالجز موجود ہیں، گزشتہ ماہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کامرس کالجز کو قریبی جنرل کالجز میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اساتذہ کے احتجاج کے بعد نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی جانب سے کامرس کالجز کو پارٹ ون میں ایڈمیشن سے روکا گیا ہے، فیصلے سے اساتذہ میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔