قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ، سونا مزید ایک ہزار روپے فی تولہ سستا

07-20-2024

(لاہور نیوز ) سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہو گیا۔

آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے پر آ گئی ہے ، اسی طرح دس گرام سونے کے بھاؤ 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ ، 14 ہزار 335 روپے پر آ گئے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 400 ڈالر ہو گئی ہے، جبکہ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کے اضافے کے بعد 2920 روپے پر پہنچ گئی ہے۔