عوام کی پرواہ کریں، ریلیف کیلئے جو بھی کرنا پڑتا ہے کریں، نواز شریف

07-20-2024

(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے، پوچھتا ہوں اس ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا ہے؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ فیصلے دینے والوں کو اب سوچنا ہو گا، ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا بعد میں کون لایا تھا؟ سب کو پتہ ہے، بجلی کا بل ہر ایک کیلئے مصیبت بن چکا ہے۔ اجلاس میں چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سولر پینل فنانسنگ سکیم کو آسان بنانے کا حکم دیا، مریم نواز نے سکیم کے اجرا کیلئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔