حکومت پنجاب کی سکوٹی سکیم، طلبہ کو بائیک کی پوری قیمت خود ادا کرنا ہو گی

07-20-2024

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کی سکوٹی سکیم سے متعلق لاہور نیوز شیڈول سامنے لے آیا۔

دستاویز کے مطابق طلبہ کو بائیک کی پوری قیمت خود ادا کرنا ہو گی، حکومت صرف سود ادا کریگی، پٹرول سکوٹی کی کل قیمت 2 لاکھ 75 ہزار ہے، ڈاؤن پیمنٹ 1 لاکھ 70 ہزار روپے ہے، طالب علم کو سب سے پہلے 1 لاکھ 70 ہزار روپے بینک میں جمع کرانے ہیں، دو روز کے اندر اندر 1 لاکھ 70 ہزار بینک میں جمع کرانا لازم ہو گا، باقی 1 لاکھ 5 ہزار لون کی رقم صرف 2 سال میں بینک کو لوٹانی ہے۔ سکوٹی لینے والے کو ہر ماہ 4375 روپے کی قسط ادا کرنا ہو گی، حکومت نے انشورنس کی رقم 5 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کروائی ہے، بینک آف پنجاب اور حکومت کے درمیان ڈاؤن پیمنٹ کی ادائیگی کا معاہدہ ہوا، بینک حکام ڈاکومینٹس تیار کرنے کے چارجز 2 ہزار، تصدیق کے 1500 روپے ہیں۔  ذرائع کے مطابق بھاری بھرکم ڈاؤن پیمنٹ کے باعث طلبہ کا بائیک لینے کا رجحان کم ہونے لگا، لاہور کے بیشتر بینکس آف پنجاب بائیک لینے والوں کی راہ تکنے لگے۔