کوئی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگا سکتی، احمد خان بھچر

07-20-2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا ہے کوئی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگا سکتی۔

احمد خان بھچر اور صدر انصاف لائرز فورم پنجاب چودھری زبیر کسانہ نے لاہور ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کی۔ احمد خان بھچر نے کہا حکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے دن پورے ہو چکے ہیں، آپ کے دلوں میں اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی نمبر 804 کا خوف ہے، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔ چودھری زبیر کسانہ نے کہا چیف جسٹس نے متنازعہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد کیا، چیف جسٹس اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ریٹائرڈ ججز کو سپریم کورٹ میں لانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جلسے کریں گے، بانی پی ٹی آئی اپنی ذات نہیں، ملک کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔