روشن گھرانہ سکیم، پنجاب حکومت نے سولر پینل لینے کی اہلیت کا طریقہ کار طے کر دیا
07-20-2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے روشن گھرانہ سکیم کے تحت سولر پینل لینے کی اہلیت کا طریقہ کار طے کر دیا۔
محکمہ توانائی پنجاب نے فائنل پلان وزیراعلیٰ مریم نواز کو پیش کر دیا، ذرائع محکمہ توانائی کے مطابق ایک ہی گھر پر 2 میٹر والے صارفین کو سولر پینل نہیں ملیں گے، بجلی چوری میں ملوث اور ڈیفالٹر صارفین کو بھی سولر سکیم سے آؤٹ کر دیا گیا، ڈیفیکٹڈ میٹر والے صارفین بھی حکومت کی سولر پینل سکیم سے آؤٹ ہوں گے، یہ شرائط تمام مفت اور قرض پر سولر پینل لینے والوں پر عائد ہوں گی۔ منصوبے کا ترمیم شدہ پی سی ون منظوری کے لئے پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کر دیا گیا، مانیٹرنگ اینڈ ایولوایشن یونٹ کو بھی اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی تاکہ شفافیت اور معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔