بجلی کی کیپسٹی پیمنٹس میں اضافہ اور فروخت میں کمی

07-20-2024

(لاہور نیوز) بجلی کی کیپسٹی پیمنٹس میں اضافہ اور فروخت میں کمی ہو گئی۔

مالی سال 2024 میں کیپسٹی پیمنٹس 17 روپے ایک پیسہ فی یونٹ تھی جبکہ مالی سال 2025 میں کیپسٹی پیمنٹس 18 روپے 39 پیسے فی یونٹ ہوگی۔ گزشتہ مالی سال میں 110 ارب یونٹس بجلی فروخت ہوئی جبکہ موجودہ مالی سال میں 106 ارب یونٹس بجلی فروخت ہوگی ، یوز آف سسٹم چارجز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سال 2024 میں سسٹم استعمال کرنے پر چارجز ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ تھے جبکہ سال 2025 میں سسٹم استعمال کرنے پر چارجز ایک روپے 54 پیسے فی یونٹ ہوں گے۔