جلاؤ گھیراؤ کیس میں اعجاز چودھری کی ضمانت خارج
07-20-2024
(لاہور نیوز) راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما اعجازچودھری کی ضمانت خارج کردی ۔
راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے فیصلہ سنایا ، عدالت نے اعجاز چوہدری کی ضمانت بعدازگرفتاری مسترد کردی ۔ واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔